قومی اسمبلی کے بجٹ میں 4ارب روپے کااضافہ

قومی اسمبلی کے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ میں چار ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے قومی اسمبلی کا بجٹ 12 ارب 73 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 رواں مالی سال قومی اسمبلی کا بجٹ 8 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد تھا۔ ملازمین سے متعلق اخراجات کی مد میں سات ارب 71 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔

آپریٹنگ اخراجات کی مد میں چار ارب 14 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Back to top button