رہنماؤں کی رہائی تک مذاکرات نہیں ہوں گے،پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور رؤف حسن کاکہنا ہے کہ سینئررہنماؤں کی رہائی تک کسی جماعت یا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان اور رؤف حسن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا   بانی چئیرمین سے ملاقات میں انہوں نے کیلئرکر دیا کہ کسی بھی چور جماعت سے مزکرات کو تیار نہیں ہے جب تک ہمارے سنئیر قائدین اور دیگر گرفتار رہنماوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔

 عمر ایوب کا  کہنا تھا کہ اج کچھ حقائق سے سب کو اگاہ کرنا ہے۔ پاکستان کی نیشنل ایکونٹبیٹلی بیورو نے ہمارے حکومت کے دوران ایک رقم مختص کر دی تھی جو کہ اڑتالیس ملین ڈالر مقرر کیا گیا تھا۔ جب انکی حکومت ائی تو اپنے لئے سب کچھ کئیر کر دیا۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ان سے سوال ہونا چاہیے کہ یہ کنتے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ نگران حکومت میں ساڑھے چار ملین ڈالر کی ایل سیز کھولی گئی۔انہوں نے باہر سے گندم برامد کی جس سے ہمارے کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑا ۔ان سب کے باجود یہ کہتے ہیں کہ انکوائری کی ضرورت نہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ جو بجٹ پیش کیا گیا وہ دراصل عوام کے حق کے لئے نہیں بلکہ لندن پلان کا ایک حصہ تھا۔

رؤوف حسن  کا کہنا تھا کہ کل ہماری بانی چئیرمین سے جیل میں ملاقات ہوئی جس میں  بانی چئیرمین نے صاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ کسی بھی پارٹی سے کوئی مزاکرات نہیں کر رہے۔

دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین پی ٹی ائی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انکی قیادت اور کارکنان کو باعزت رہا کیا جائے۔۔ اگر محمود خان اچکزائی الاونئس کے پلٹ فارم سے کسی سے بات کرنا چاہیتے ہیں تو وہ انکی مرضی ہے.

Back to top button