شعیب شاہین سمیت دیگر  پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

نیشنل پریس کلب کے سامنے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے کے بعد تحریک انصاف شعیب شاہین ایڈووکیٹ سمیت 80 کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیے گئے۔

اسلام اباد تھانہ کوہسار میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، درج مقدمے میں اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں اور مقدمہ سی ٹی ڈی اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔

پاکستان نے ایک بار پھر خطے میں دہشت گردی کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھادیا

 

درج مقدمے کے مطابق مظاہرین نے اہلکار سے آنسو گن چھینی اور دھکم پیل کی، مظاہرین نے سب انسپکٹر کی وردی پھاڑی اور ایک اہلکار سے ٹئیر شیٹ چھینی، مظاہرین نے راستہ بلاک کرکے ٹریفک بند کردی تھی اور شرکاء نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی۔

Back to top button