پی ٹی آئی کارکنوں کااڈیالہ جیل کے باہرمظاہرہ،6گرفتار

 پی ٹی آئی کارکنوں کااڈیالہ جیل کے باہرمظاہرہ،پولیس نے 6کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پی ٹی ائی کارکنان ریلی لیکر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔کارکنان سیمابیہ طاہر ستی کی قیادت میں ریلی کے ہمراہ اڈیالہ جیل گیٹ 1پہنچے۔

پی ٹی آئی کارکنان کی بانی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی،گورکھپور جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔

فافن نے الیکشن ٹر بیونلز پر رپورٹ جاری کر دی

پولیس نے سڑک بلاک کرنے پر پی ٹی ائی کے 6کارکنان حراست میں لے لئے۔

زیر حراست کارکنان میں عقیل خان،ملک بدر،زبیر حسن،نعمان طارق،نوید اختر،مقصود ذوالفقار شامل۔زیر حراست پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔

Back to top button