قومی کرکٹ ٹیم  کیلئے نئی حکمت عملی تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں ہار کے بعد قومی کرکٹ ٹیم  کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔

قومی ٹیم کی ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ بو رڈ نے اہم فیصلے کر لئے۔پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک وائٹ بال ٹورنامنٹ کھیلنا ضروری قرار دیدیا۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق آئندہ پی ایس ایل کے پرفارمرز کو فوری قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی20ورلڈ کے پہلے مرحلے میں بھی 2میچ ہار کر باہر ہوچکی ہے اور سپرایٹ مرحلے تک نہیں پہنچ سکی۔

مخصوص نشستوں کا کیس: پی ٹی آئی نے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرکے خودکشی کیوں کی؟ چیف جسٹس

 

پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے امریکہ اور دوسرے میچ میں بھارت سے شکست کھائی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی آج صبح سویرے لاہور پہنچ گئے۔

کھلاڑی اور عہدیدار نجی ائیرلائنز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے واپس پہنچنے والے اراکین میں نسیم شاہ، عثمان خان اور وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے مرحلے کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جبکہ قومی ٹیم، بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی تھی۔

Back to top button