حکومت کاقومی مالیاتی کمیشن  ایوارڈ میں توسیع کا فیصلہ

حکومت  نے ساتویں قومی مالیاتی کمیشن  ایوارڈ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن کو یکم جولائی سے پہلے نیا ایوارڈ دینا ہے، موجودہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کرنی ہے۔قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پانچ سال کے لئے  ہوتا ہے۔نیا  ایوارڈ طے نہ ہو سکے تو حکومت  موجود قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کر سکتی ہے،قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع حکومت کی سفارش پر صدر مملکت کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبوں اور مرکز کے درمیان 2011سے   قابل تقسیم وسائل کی تقسیم جاری ہے،موجودہ ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم 82فی صد آبادی اور 10.3فی صد غربت کی بنیاد پر کی گئی ہے،وسائل کی تقسیم پر پانچ فی صد اور ایریا کی بنیاد 2.7فی صد   قابل تقسیم وسائل کا فارمولا بنایا گیا،ساتویں  ایوارڈ کے تحت صوبوں کو قابل تقسیم وسائل کا 57.5فی صد اور مرکزی کو 32.5فی صد ملتا ہے،

Back to top button