اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا،انٹر بینک میں مہنگاہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا،انٹربینک میں مہنگاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا،280.37 روپے پر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا،278.60 روپے سے کم ہوکر 278.51 روپے پر بند ہوا۔

عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھا جائے: رانا ثنا اللہ

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں اسٹاک مارکیٹ نے نئ بلند ترین سطح 80 ہزار 59 پوائنٹس قائم کی ۔اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 435 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔137 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 237 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 46 کروڑ 89 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 27 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

Back to top button