حکومت کا بجلی صارفین پر ایک اور ٹیکس لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کے بعد اب گھریلو و کمرشل صارفین پر فکس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیپرا نے گھریلو صارفین پر ماہانہ 200 تا ایک ہزار روپے فکس چارجز عائد کرنے جبکہ تجارتی صارفین کیلئے مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور بجلی کے صنعتی صارفین عائد فکس ٹیکس میں 355 فیصد تک اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا نے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کرادئیے ہیں جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔رہائشی صارفین کے بجلی کے بلوں میں ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200سے ایک ہزار روپے ماہانہ چارجز مقرر کیے گئے ہیں اور اسی طرح کمرشل صارفین کے لیے 300 فیصد اور صنعتی صارفین کے لیے فکس ٹیکس میں 355 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق اس فیصلے سے ڈسکوز کو مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ حکام کے مطابق ماہانہ 301 سے400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی 2024 سے 200 روپے ماہانہ کے حساب سے مقررہ چارجز ادا کریں گے اور 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 400 روپے ادا کریں گے اور 501 سے 600 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

رہائشی صارفین جو 601 سے 700 یونت بجلی ماہانہ استعمال کرتے ہیں وہ ماہانہ 800 روپے ادا کریں گے اور 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔اسی طرح ٹی او یو یعنی ٹائم آف یوز میٹر استعمال کرنے والے رہائشی صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان قرارداد پاکستان کی سیاسی صورت حال کی ادھوری سمجھ کا نتیجہ ہے، دفتر خارجہ

 

دوسری جانب 5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔ تاہم 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین اب موجودہ 500 روپے سے 2000 روپے ادا کریں گے جس میں 300 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین جو بی ون کیٹیگری میں آتے ہیں وہ 1000 روپے ادا کریں گے۔ تاہم بی ٹو کیٹیگری کے صارفین 500 کلو واٹ تک کے فکسڈ چارجز میں 300 فیصد اضافہ دیکھیں گے کیونکہ وہ اب 500 روپے ماہانہ مقررہ چارجز کے بجائے 2000 روپے ادا کریں گے۔

5 ہزار کلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 460 روپے ماہانہ سے 335 فیصد اضافے کے ساتھ 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔ تمام بوجھ استعمال کرنے والے بی 4 کیٹیگری کے صارفین بھی مقررہ چارجز میں 355 اضافے کا تجربہ کریں گے کیونکہ اب وہ موجودہ 440 روپے سے 2000 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت بجلی کے یونٹ کی کل لاگت 72 فیصد فکسڈ چارجز اور 28 فیصد متغیر چارجز پر مشتمل ہے۔ اب بھی، ریونیو کی جانب ، فکسڈ چارجز صرف 2 فیصد ہیں اور متغیر چارجز 98 فیصد ہیں۔

Back to top button