ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے آسٹریلیا کو ہرادیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

 ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان نے

پہلے کھیلتے ہوئے 6۔وکٹوں پر 148رنز بنائے ، رحمان اللہ گرباز 60۔ابراہیم زادران 51 اور کریم جنت 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پیٹ کمنز نے تین۔ایڈم زیمپا نے دو اور اسٹونیش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نواز شریف دور کے پاور پلانٹس پاکستان کو کیسے کنگال کریں گے؟

 

آسٹریلیا مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 127۔رنز پر ڈھیر ہوگئی،، میکسوئیل 59۔رنز بنا کر نمایاں رہے۔صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر تک پہنچ سکے،، گلبدین نائب نے چار۔نوین الحق نے تین۔محمد نبی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

سپر ایٹ مرحلے میں اتوار کی شام ساڑھے سات بجے میزبان ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہونگے۔

Back to top button