سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی،رواں سال اوسطً ہر ماہ  260نئے کیس سامنے آنے لگے۔

وزارت صحت کے مطابق روال سال  ابتک ایڈز کے 1300سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جس میں بچوں کی تعداد 10سے 15فیصد ہے۔ایڈز کے زیادہ کیسز اندرون سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔جنوری میں ایڈز کے 257،فروری میں 3256،مارچ میں 258،اپریل میں 239کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں مئی کے دوران ایڈز کے 293نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Back to top button