اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کرلی

معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے پرانے دوست اور ساتھی اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

اداکارہ سونا کشی اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر ہوئی۔ تقریب میں سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی تاہم بھائی شریک نہیں ہوئے۔ سوناکشی اور ظہیر نے سرکاری اہلکار کی موجودگی میں سول میرج کی اور شادی کے دستاویزات پر دستخط کیے۔

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

 

نوبیاہتا جوڑے نے دادر کے بستیان میں ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں انیل کپور، کاجول، چنکی پانڈے، ہما قریشی، ثاقب سلیم سمیت بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ودیا بالن اور سدھارتھ رائے کپور، ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ، سنجیدہ شیخ، ارباز خان، آدتیہ رائے کپور، روینہ ٹنڈن نے بھی شرکت کی۔

Back to top button