کاریں، موبائل فونز، چائے سمیت متعدد اشیاء کی درآمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 11 ماہ کے دوران ساڑھے 66 ارب روپے کی گاڑیاں اور 171 ارب روپے کی چائے اور 458 ارب روپے سے زائد کے اسمارٹ فونز امپورٹ کیے گئے۔

اس عرصے کے دوان ملک میں موبائل فونز کی درآمد میں 214 فیصد، چائے کی درآمد میں 17 فیصد اور کاروں کی درآمد میں 269 فیصد اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ میں اسمارٹ فونز کی درآمد کا حجم ایک ارب 62 کروڑ ڈالر اور کاروں کی درآمد کا حجم 23 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہا جب کہ ساٹھ کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی چائے درآمد کی گئی۔ خام تیل کی درآمد 12 فیصد بڑھ کر 5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ 7 ارب 60 کروڑ ڈالر کی مشینری درآمد گئی جو گذشتہ مالی سال کی نسبت 40 فیصد زیادہ رہی۔

Back to top button