پہاڑی علاقے میں  دس روز تک گمشدہ رہنے والے شخص نے صرف پانی پی کر اپنی زندگی بچالی

امریکہ میں ایک 34 سالہ شخص لوکاس میککلش پہاڑی علاقے میں راستہ بھول بھول گیا وہ دس روز تک بھٹکتا رہا اور اپنی بقا کےلیے زیادہ مقدار میں پانی پیتا رہا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سانتا کروز پہاڑیوں میں 11 جون کو 3 گھنٹے کی ہائیکنگ کےلیےگیا ایک شخص راستہ بھٹک گیا اور وہ دس روز تک پہاڑیوں میں بھٹکتا رہا۔ لوکاس میککلش کے خاندان نے 16 جون تک ان کا انتظار کیا اور پھر گمشدگی کو رپورٹ کیا جس کے بعد ان کی تلاش کےلیے آپریشن شروع کیا گیا۔

انہیں 20 جون کو تلاش کرلیا گیا اور اس حوالے سے سانتا کروز شیرف آفس کے ڈرون نے اہم کردار ادا کیا۔ حکام کے مطابق لوکاس میککلش کو Big Basin Redwoods State Park  میں تلاش کیا گیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ لوکاس میککلش زیادہ زخمی نہیں تھے اور اب اپنے خاندان سے مل چکے ہیں۔

لوکاس میککلش نے کہا کہ ‘اس مشکل نے مجھے تھکا دیا ہے اور میری آواز بھی گم ہوگئی ہے’۔  انہوں نے بتایا کہ ‘میں صرف جوتوں، ٹوپی، فلیش لائٹ اور تن پر موجود کپڑوں کے ساتھ روانہ ہوا اور چوں کہ 3 گھنٹے کا ٹور تھا تو کھانے کا سامان بھی نہ ہونے کے برابر تھا’۔ ان کا کہنا تھا کہ آبشاروں اور جھیلوں کا بہت زیادہ پانی پینے سے انہیں بچنے میں مدد ملی جب کہ وہ خوراک کے طور پر جنگلی بیریز استعمال کرتے رہے۔

Back to top button