وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی

 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی۔

مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے اصول سے ہٹ کر نہیں دی جا سکتیں: سپریم کورٹ

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ آپریشن عزم استحکام پر ابہام یا قیاس آرائیاں ہورہی ہیں لیکن واضح کردوں یہ آپریشن دیگر آپریشنز کی طرح نہیں ہے یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوگا جس میں کسی کو کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نیشنل ایکشن پلان کا تسلسل ہے اور اسی کو آگے لے کر چلنا ہے، عزم استحکام آپریشن میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، نہ ہی لوگوں کے گھروں میں کوئی اس طرح کی کارروائی کی جائے گی ، صرف شرپسند عناصر کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی جائے گی۔

Back to top button