عام سی شکل تھی، ڈینٹنگ پینٹنگ کرانے کے بعد خوب صورت ہوگئی ہوں، صدف کنول

معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے خوب صورتی کےلیے ڈینٹنگ پینٹنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچپن سے لے کر جوانی تک عام سی شکل و صورت کی لڑکی تھیں تاہم بعد میں انہوں نے جاذب نظر آنے کےلیے نہ صرف اپنے دانت ٹھیک کروائے بلکہ مختلف میک اپ سرجریز بھی کروائیں۔

سنگین الزامات، بابر اعظم کا اینکرپرسن کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

 

ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے جاذب نظر نہیں تھیں بلکہ انٹرٹینمنٹ کی فیلڈ میں آنے کے بعد وہ اس طرح کی دکھائی دینے لگی ہیں۔ صدف کنول نے کہا کہ میری بچپن میں بہت عام سی شکل تھی، پھر بڑی ہوئی تو انسٹاگرام دیکھا اور سوشل میڈیا عام ہوا تو ڈینٹنگ پینٹنگ کروائی، تھوڑے دانت صحیح کروائے تو ٹھیک ہوگئی، پیاری ہوگئی۔

Back to top button