کسی بھی آپریشن کےلیے عمران خان کے پاس جانا ہوگا، علی محمد خان

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کسی بھی آپریشن کےلیے انہیں عمران خان کے پاس جانا ہوگا۔

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں بے ضابطگیاں ہوئیں، ہماری سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کی درخواست پڑی ہے، کیا لوگوں کا حق مارنا ڈاکہ نہیں ہے؟، انتخابات میں خواتین کے سر سے دوپٹے چھینے گئے اور اب آپ ہماری خواتین کی مخصوص نشستیں چھیننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نشستیں نہیں چھیننے دیں گے۔ آئین کہتا ہے متناسب نمائندگی دی جائے گی۔ یہ سیٹیں پی ٹی آئی کی ہیں۔ کس منہ سے حکومت یہ مخصوص نشستیں مانگ رہی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کوئی آپریشن صوبے کے عوام کی مرضی کے خلاف نہیں ہونے دے گی۔ ان کو عمران خان کے پاس جانا ہوگا۔

علی محمد خان نے کہا ہم اپنی خواتین کی نشستیں نہیں چھیننے دیں گے۔ حکومت کو شرم آنی چاہیے،یہ ظلم ختم ہونا چاہیے۔ کس منہ سے حکومتی وکلا اور اٹارنی جنرل کہتے ہیں یہ سیٹیں ہمیں دے دو۔ کس بات کا انتقام لے رہے ہیں قوم سے اور جمہوریت سے ؟۔ ابھی انہوں نے ہماری اسٹریٹ پاور نہیں دیکھی۔ ابھی ہم عدالتوں میں ہیں، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔

Back to top button