پیٹرولیم ڈیلرز نے 5 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا

حکومت پاکستان اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کے صدر عبد السمیع خان نے کہا ہے کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے اور ڈیلرز کو کہا ہے کہ 4 جولائی تک کا پیٹرول پمپس پر رکھیں۔

عبد السمیع خان کا کہنا ہے کہ کل رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہوجائیں گے، جب تک حکومت ٹیکس میں اضافہ واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کر دیں گے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیڑول بھروالیں۔

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے کہا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں مگر مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے سبب ہڑتال کررہے ہیں، ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔

Back to top button