11ارکان کی معطلی،اپوزیشن نے گیٹ پر ہی علامتی اسمبلی لگا لی

پنجاب اسمبلی سے 11ارکان کی رکنیت معطل ہونے پراپوزیشن نے گیٹ پراسمبلی لگالی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے علامتی سپیکر میاں شفیع نے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز سے علامتی رکنیت کا حلف لیا۔

 اسمبلی کے باہر اپوزیشن کے اجلاس میں خواتین کی نشستوں کیلئے قراردادمنظور کرلی ۔ اقلیتوں کے حق اور بجلی،گیس کے بلوں کیخلاف قرارداد منظور کی گئی ۔

علامتی اسمبلی اجلاس میں عمران خان کی رہائی اور نو مئی کے واقعات پر قرارداد پیش کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے   کہا کہ  ارکان کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔

 احتتاجی اجلاس میں پی ٹی آئی کی خواتین بھی شریک ہوئیں مخصوص نشستوں پر بولی یہ ہمارا حق ہے الیکشن میں عوام نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے ۔

Back to top button