وزیر اعظم نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 27 افسران عہدوں سے برطرف کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر ایف بی آر کے کرپٹ اور نااہل افسران کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا،  ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 27 افسران کو عہدوں سے برطرف کردیا گیا۔

وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 27 افسران کو انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان افسران میں ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 20 کے 16 اور کسٹمز گروپ گریڈ 20 کے 11 افسران کو عہدوں سے برطرف کیا گیا۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے افسران کو عہدوں سے برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

باجوڑ میں انٹیلی جینس آپریشن،مطلوب  دہشت گرد ہلاک

نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز گروپ گریڈ 20  کے کلکٹر اپیلز اسلام آباد ڈاکٹر اختر حسین، محمد عدنان اکرام ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ لاہور، ارم مقبول عامر ڈی جی لاء اینڈ پراسکیوشن، نوید اقبال ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر، احسن خان کلکٹر کوئٹہ، رضا خان کلکٹر ایڈجیوڈیکیشن کراچی، امبرین تارڑ اور عامر رشید شیخ کو عہدوں سے ہٹا کر ان کی خدمات ایف بی آر کے ایڈمن پول کے سپرد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 20 کے کمشنرز قاضی افضل، نصیر جنجوعہ اور ظہور احمد کو عہدوں سے ہٹایا گیا، کمشنرز محمد عابد، ہمیرا مریم، نوید اختر،کمشنرز فضلی ملک، نوشیروان خان، رضی الرحمٰن، عاصم خٹک، خالد قریشی، محمد علی، نعیم بابر اور ذوالقرنین کو عہدوں سے ہٹا کر ان کی خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی۔

قبل ازیں وزیر اعظم کے حکم پر رواں سال اپریل میں کرپشن کے الزامات پر ایف بی آر میں گریڈ 21 اور 22 کے 12 سے زائد افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Back to top button