پنجاب پولیس کا 16ماہ میں 106ڈاکو ہلاک کرنے کادعویٰ

 لاہور پنجاب پولیس نے سولہ ماہ میں ایک سوبیالیس  مقابلوں  کےدوران ایک سوچھ ڈاکو ہلاک کرنےکا دعویٰ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں مقابلوں کے دوران 42ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔جبکہ پولیس نے شہر میں جرائم کم ہونے کادعوی کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کرائم میں کمی میں پولیس مقابلوں کا اہم کردار رہا ، پولیس نے سولہ ماہ میں 142 پولیس مقابلے کئے۔مقابلوں کے دوران 106 ڈاکو ہلاک اور 42 زخمی حالت میں گرفتار،پٹرولنگ اورملزمان کی گرفتاریاں جرائم میں کمی کی وجہ بنیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ڈکیتی،چوری سمیت کسی بھی سنگین مقدمہ کےملزم کوعدالت سے سزا نہ کرائی جا سکی ،جرائم میں زیادہ ترسابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان ملوث ہیں، پولیس مقابلوں سے بار بار کرائم کرنے والوں میں کمی ہوئی۔

Back to top button