عوامی اسمبلی:غیر حاضر پی ٹی  آئی ٹکٹ ہولڈرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پرعوامی اسمبلی سے غیر حاضر پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے غیر حاضر جیت کے دعویدار ٹکٹ ہولڈرز کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے 70 سے زائد ٹکٹ ہولڈرز جیت کے دعویدار ہیں،عوامی اسمبلی اجلاس میں صرف 28 ٹکٹ ہولڈر موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق غیر حاضر ٹکٹ ہولڈرز کی لسٹ بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے منگوا لی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام میں کہنا تھا کہ جو ٹکٹ ہولڈر اجلاس میں نہیں آتا وہ آئندہ ٹکٹ لینے نہ آئے،عوامی اسمبلی اجلاس تواتر سے منعقد کیا جائے گا، ہر اجلاس کی رپورٹ تیار کی جائے گی،احتجاج نہ کرنے اور اجلاس سے غیر حاضر ٹکٹ ہولڈر اور ارکان اسمبلی کو  آئندہ ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

Back to top button