پنجاب میں 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا بند رکھنے کا فیصلہ
حکومت پنجاب نے 6 سے 11 محرم الحرام تک سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارشات وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ارسال کردیں۔
محرم الحرام میں حکومت پنجاب نے سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے 6 سے 11 محرم الحرام تک سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے کےلیے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کی مالکان کو پیٹرول پمپ کھلے رکھنے کی ہدایت
سیکرٹری داخلہ کو ارسال کیے گئے مراسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام اور یوٹیوب کو بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے، حکومت پنجاب نے وٹس ایپ کو بند رکھنے کی سفارش بھی کی ہے، سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی نے دی جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجوایا، پابندی کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔