پنجاب میں "ہونہار میرٹ اسکالر شپ” پروگرام کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی، اسکالر شپس کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ سرکاری اور 8 نجی جامعات سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی 100 فیصد فیس اسکالر شپ سے ادا ہوں گی۔
ویب سائٹ سے کچھ حلقوں کے فارم 45 کی غیرموجودگی کی افواہیں گمراہ کن ہیں : الیکشن کمیشن
اسکالر شپ پروگرام کے مطابق سرکاری اور 8 منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی 100 فیصد فیسیں اسکالر شپس سے ادا ہوں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کے فوری قیام کی منظوری بھی دے دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کے فوری اجراء کےلیے ہدایات جاری کر دیں، اسی طرح طلبہ کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جاب مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔