صنم سعید35سال کی عمر میں شادی پربول پڑیں

پاکستانی اداکارہ صنم سعید اپنی 35سال کی عمر میں شادی پربول پڑی کہا کہ اس عمر میں شادی کرنا اچھا فیصلہ ہے۔

تفصلات کے مطابق اداکارہ صنم  سعیدکا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ خود کو سمجھنے تک کوئی بھی رشتہ اچھا نہیں چل سکتا جب تک کوئی اپنی ذات کوہی نہ سمجھ سکے تودوسرے سے کیسے امید کر سکتا ہے ۔جب انسان خود کو سنبھال لیتا ہے تو پھر وہ ہر رشتہ اچھے طریقے سے نبھا سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کیلئے 35سال ایک میجیور عمر ہے۔شادی کرنا میرا ایک بہترین فیصلہ تھا اور اس پر قائم بھی ہوں اور دوسروں کو بھی یہی مشورہ دوں گی۔

Back to top button