خود 2شادیاں کرنیوالے سیدنور کا سب کو 1شادی کا مشورہ

فلم انڈسٹری کے ہدایت کار سید نور خود2شادیاں کرکے سب کو ایک شادی ہی کرنے کا مشورہ دینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق  سید نور کا نجی ٹی وی شو میں 2شادیوں کے سوال پر جواب میں کہنا تھا اگر زندگی میں مشکلات سے بچنا چاہتے ہیں تو صرف ایک شادی کریں اور اسے اچھے سے نبھائیں۔کیونکہ دوسری شادی کرنے پر مرد کو بہت سے امتحانات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے میں گزر چکا ہوں۔

سید نورکا مزید کہنا تھاکہ مرد اگر شادی کے امتحان میں ناکام ہو جائے تو پھر زندگی کے ہر امتحان میں ناکام تصورکیاجاتاہے۔

Back to top button