ٹی20ورلڈ کپ  جیتنے پر بھارتی کرکٹرز پر پیسوں کی  برسات

ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے پربھارتی کرکٹرز پر پیسوں کی برسات ہو گئی۔ہر کھلاڑی کو کروڑوں روپے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ جیتنے والی اپنی ٹیم کیلئے125کروڑ  بھارتی روپے کااعلان کیا ہے ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کی جانب سے اعلان کئے گئے 125کروڑ بھارتی روپے ٹیم کے 42ارکان میں تقسیم کئے جائیں گے۔انعامی رقم سے ہر کسی کو اس کے رول کے مطابق حصہ دیاجائے گا۔

انعامی رقم میں سے 15ر کنی سکواڈ کو یکساں طورپر5،5کروڑ روپے ملیں گے۔ہیڈ کوچ کو بھی5کروڑ ملیں گے جب کہ سپورٹ سٹاف کو اڑھائی اڑھائی کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ارکان کو 1،1کروڑ  روپے ملیں گے۔

Back to top button