انڈونیشیا میں خوفناک حادثہ،کان بیٹھ گئی،11افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں المناک حادثہ،سونے کی کان بیٹھنے سے 11افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق جزیرے کے اطراف شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جو کان کے بیٹھنے کا سبب بنی جس سے ملبے تلے دب کر 11افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کاکہنا تھا کہ کان میں کام کرنیوالے 5افراد کو بچالیاگیا ہے جبکہ ابھی  بھی 17افراد لاپتہ ہیں ۔ریسکیو اہلکاروں کو شدید بارشوں کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

Back to top button