برطانوی وزیراعظم کا غزہ میں جنگ بندی کامطالبہ

نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیراسٹارمر نے عہدہ سنبھالتے ہی  امت مسلمہ کے دل جیت لئے۔غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،غزہ میں جنگ بندی اور دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیلیفونک رابطے میں برطانوی اوراسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کی صورتحال  پرتبادلہ خیال کیا۔

برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے تمام فریقین کواحتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا اور  غزہ میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

Back to top button