امریکا نے پاکستان میں 9 مئی کے پُرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کردی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں 9 مئی کو ہونے والے پُر تشدد واقعات کی مخالفت کردی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نےپریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم 9 مئی کوپاکستان میں توڑپھوڑ اور آگ لگانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے،علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے، متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے۔

آج پروفیسر وارث میر کی برسی پر صدر زرداری سیمینار کی صدارت کریں گے

پریس بریفنگ کے دوران 9 مئی حملوں سے متعلق سوال پر ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ احتجاج پر امن طریقے سے کیا جانا چاہئے۔ ہم پرتشدد کارروائیوں کی مخالفت اور جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔حکومتوں کوقانون کےمطابق اور آزادی اظہار کے احترام کومدنظر رکھتے ہوئے نمٹنا چاہئے۔

Back to top button