قومی ٹیم کی بہتری کےلیے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا گیا

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سینیٹر محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کوچز جیسن گلیپسی، گیری کرسٹن اور اظہر محمود کو ٹیم کے معاملات میں فری ہینڈ دے دیا۔

محسن نقوی سے وائٹ بال کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن, ریڈ بال کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نےملاقات کی۔ملاقات میں غیر ملکی کوچز نےٹیم کی کارکردگی کوبہتر بنانے کے منصوبے سے آگاہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکوچزکی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے انہیں فری ہینڈ دےدیا۔

چئیرمین پی سی بی نے کوچزکو کہا کہ کھلاڑیوں کی کوچنگ کےحوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔

ملاقات میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا،قومی ٹیم کی بیٹنگ،باؤلنگ اورفیلڈنگ کو بہتر کرنےکا جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Back to top button