اداکارہ جویریہ عباسی نے شادی کی تصدیق کردی

سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے بالآخر شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کو تین ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی شادی کو 3 ماہ ہوچکے ہیں اور وہ اب اپنے شوہر کے ہمراہ پر سکون زندگی گزار رہی ہیں۔ان کے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کاشوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جویریہ عباسی نے بتایا کہ ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی مرضی سے انہوں نے شادی کےلیے حامی بھری۔عنزیلہ عباسی سمیت تمام خاندان والوں اوردوستوں نے شادی کامشورہ دیاتھا۔بشریٰ انصاری اورثمینہ احمد نے بڑی عمر میں شادی کرکے مجھ جیسی خواتین کو حوصلہ دیا۔ شادی سے قبل بشریٰ انصاری سے متعددبار بات کی توان کا بھی یہی کہنا تھا کہ مجھے جلد شادی کرلینا چاہیے۔

یاد رہے کہ اداکارہ جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے نوجوانی میں 1997 میں کی تھی،تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیارکرلی تھی۔

Back to top button