فلور ملز ایسوسی ایشن کاملک گیرہڑتال کااعلان

آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کاکہنا ہے کہ جمعرات کو ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے،حکومت نے بجٹ 2024 میں فلور ملز پر ساڑھے 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگایا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن پہلے سے ہی بھاری ٹیکسز ادا کر رہی ہیں۔مزید ٹیکسز کے نفاذ سے ہمارے کاروبار بند ہو جائیں گے۔

عاصم رضا کاکہنا تھاکہ جمعرات کو ملک بھر میں فلور ملز بند رہیں گی۔حکومت فلور ملز پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لے۔

Back to top button