گوتم گمبھیر ڈریوڈ کی جگہ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے

راہول ڈریوڈ کی جگہ سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے۔

انڈین کرکٹ بورڈ کے سکیرٹری جے شاہ نے گوتم کی تعیناتی کا اعلان کیا ۔اور بورڈ میں گوتم گمبھیر کوخوش آمدید کہا۔

صدر زرداری کا پروفیسر وارث میر کی خدمات کا اعتراف

جے شاہ نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ گوتم بھارتی ٹیم کیلئے آئیڈل ثابت ہوں گے اور کھلاڑی ان سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے  اور ان کا ٹیم ویژن بہت واضح ہے۔بورڈ گوتم گمبھیر کے نئے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بحیثیت کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوگیا۔

Back to top button