ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر حملے پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

امریکا نے واضح کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پر کے ٹھکانوں پر فضائی حملے پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،پاکستان کس طرح ملکی سکیورٹی معاملات حل کرتا ہے یہ ان کا فیصلہ ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی جانب سےکالعدم ٹی ٹی پی پر حملےجاری رکھنے کےحوالے سےسوال کے جواب میں پریس سیکریٹری پینٹاگون میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے کہا کہ میں پاکستان کے اندرونی فیصلوں میں نہیں پڑوں گا،جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جب دہشت گردی کی بات آتی ہے تو پورے خطے میں تشویش پائی جاتی ہے تاہم اس کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کیسے کرتے ہیں اور وہ کس طرح ملک کے اندر سیکیورٹی کو حل کرتےہیں۔

صدرمملکت کی چودھری شجاعت سے ملاقات،خیریت دریافت کی

پریس سیکریٹری پینٹاگون نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی پر کام کرنےوالے پاکستان کے ساتھ ہمارےطویل تعلقات ہیں،اس سے متعلق بات چیت ہونےکی ضرورت ہے کہ پاکستان امریکا سے کس قسم کے حمایت کی درخواست کرتاہے۔

Back to top button