پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے نکال دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں ناقص کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم منتخب کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے سبکدوش کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں وہاب ریاض اور عبد الرزاق کی قومی سلیکشن کمیٹی سے الگ کرنے کی تصدیق کردی گئی۔

پی سی بی  کی جانب سے مختصر اعلامیہ میں کہا گیا ’پی سی بی کو وہاب ریاض اور عبد الرزاق کی مزید خدمات درکارنہیں ہیں،عبد الرزاق قومی مینز اورویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھےجب کہ وہاب ریاض مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے‘۔

ڈیٹا تک رسائی کا قانون 1996سےحکومتوں کاحصہ رہا،اعظم تارڑ

پی سی بی نے مزید کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اسد شفیق اور محمد یوسف کو سلیکشن کمیٹی میں برقراررکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض،عبد الرزاق،اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جب کہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔

Back to top button