ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے زراعت کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے باعث مالی سال 2023-2024 کے دوران زرعی اور غذائی اشیاء کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فون ٹیپنگ کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

تاریخ میں پہلی مرتبہ ایگرو ایکسپورٹ 5.8 ارب ڈالر سے بڑھ کر37 فیصد اضافے کے ساتھ 8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے زرعی شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور ایس آئی ایف سی کے اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے۔ برآمدی اشیاء میں چاول کی برآمدات 3.8 ارب ڈالر، مکئی کی برآمدات 421 ملین ڈالر، تل کے بیج 410 ملین ڈالر، پیاز کی برآمدات 224 ملین ڈالر اور گوشت کی برآمدات 507 ملین ڈالر ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پھلوں اور مصالحوں کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے،جس میں آم کی نمایاں برآمد میں 12.74 فیصد جب کہ مصالحوں کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔

Back to top button