ایف بی آر سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد فلور ملز نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا

ایف بی آر اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مابین ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج سے ملک بھر میں فلار ملز کی ہڑتال ہوگی،فلار ملز آج گندم کی دھلائی بند کردیں گی اور جمعرات سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔

عشرت العباد کا سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا اعلان

چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم ودہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار کرتے ہیں،ٹیکس اکٹھا کرنا حکومت کا کام ہےہمارا نہیں،600 فلار ملزمالکان نے گزشتہ دنوں اجلاس میں ہڑتال کی قرارداد منظور کی تھی،11جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردیں گے،اگر یہ ٹیکس لگا تو آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔

Back to top button