مخصوص نشستوں کا کیس: فل کورٹ مشاورتی اجلاس ختم

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق فل کورٹ بینچ کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے مشاورتی اجلاس میں فل کورٹ کے 13 ججز شامل تھے، مذکورہ اجلاس تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔

جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، محمد علی مظہر، عائشہ ملک، اطہر من اللہ، سید حسن اظہر رضوی، شاہد وحید، عرفان سعادت خان اور نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

Back to top button