اپوزیشن کا سپیکر ایاز صادق کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان

اپوزیشن نے سپیکر سردارایاز صادق کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان کردیا۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ  اسپیکر صاحب آپ نے کس قانون کے تحت آئی ایس آئی کو فون ریکارڈ کرنے کی اجازت دی۔ہم لوگ بات کرتے ہیں تو سینسر کردیتے ہیں۔اعظم سواتی روتا رہا جب وہ سینیٹر تھا۔ہمارا اسپیکر حوالدار کے درجے کا ہے۔

 محمود خان اچکزئی نے ایاز صادق کو حوالدار قرار دے دیا۔

اپوزیشن رکن اسمبلی محمود خان اچکزئی کااسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بڑی مشکل سے جمہوریت قائم ہوئی ہے۔24کروڑ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ ہے۔عوام نے ہمیں بات کرنے کیلئے بھیجا ہے۔ایاز صادق صاحب آپ ہم سے ہیں، آپ کو ڈکٹیٹر کس نے بنایا ؟؟پاکستان کی تمام پالیسیوں کا مرکز پارلیمان ہوگا۔ایاز صادق سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔لوگوں کو بولنے دے لوگ سیکھ جائیں گے۔میں ذاتی طور پر کہتا ہوں کہ ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد کایا جائے۔محمود خان اچکزئی نے آیاز صادق کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئی جی پولیس، آئی جی جیل کو پارلیمان میں پیش کرنا چاہئے تھا۔مولانا فضل الرحمان،  جماعت اسلامی، نواز شریف اور بانی چئیرمین ہمارے تحریک کو سپورٹ کررہے ہیں۔

Back to top button