چیف جسٹس سندھ اور لاہورہائیکورٹ کی تعیناتی کی منظوری

صدرمملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس سندھ اور لاہورہائیکورٹ کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نےلاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (13) کے تحت دی۔

Back to top button