ود ہولڈنگ ٹیکس کا تنازع، ملک بھرمیں فلور ملز غیر معینہ مدت کےلیے بند

ملک بھر میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی، فلور ملز نے آج سے  ملک بھر میں گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی بند کر دی جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔جب کہ حکومت نے فلور ملز ایسوسی ایشن کےمطالبات تسلیم کرنے سے صاف انکار کردیا۔

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 1500 مل مالکان نے ہڑتال کر رکھی ہےاور ملک بھر سے فلور ڈیلرز بھی ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھاکہ ہم ودہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے،ود ہولڈنگ ٹیکس سےآٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنا ایف بی آر کا کام ہے، ہمیں ٹیکس ایجنٹ نہ بنایا جائے۔

Back to top button