توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

توہین چیف الیکشن کمشنر اور توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی توہین کے کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔

عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

ود ہولڈنگ ٹیکس کا تنازع، ملک بھرمیں فلور ملز غیر معینہ مدت کےلیے بند

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری کہاں ہیں،ان کے وکیل کہاں ہیں،کیا ہم ان کا وارنٹ نکالیں؟۔معاون وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری ہائی کورٹ میں مصروف ہیں،ان کے وکیل فیصل چوہدری بھی کورٹ میں ہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری تو جیل میں نہیں ان کاوارنٹ نکالتے ہیں،وکیل کی حاضری سےاستثنیٰ تو چل جائے گی تاہم فواد چوہدری کہاں ہیں؟،ہم فواد چوہدری کے معاملہ پر فیصلہ کرتے ہیں۔

معاون وکیل نےآگاہ کیا کہ ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کا کیس چل رہا ہے۔صائمہ جنجوعہ بولیں کہ ہمارے کیس کوانہوں نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ممبر الیکشن کمیشن کا کہا کہ ہائی کورٹ میں تو فواد چوہدری کی حاضری ضروری نہیں،کمیشن آزاد ہے، کسی کے ماتحت نہیں،فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ نکالیں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نےفواد چوہدری کےقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتےہوئے سماعت7 اگست تک ملتوی کر دی۔

Back to top button