عوام انصاف کےلیے ہماری طرف دیکھتے ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام انصاف کےلیے ہماری طرف دیکھتے ہیں اور غصے میں کبھی بھی صحیح فیصلہ نہیں ہوتا،جب کہ ہمارامقصد کسی کی دل آزاری کرنانہیں بلکہ دوسروں کی اصلاح کرنا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق واضح کیا کہ ہم فیصلہ لکھتے ہوئے نہیں سوچتے کہ روسٹرم پر کن جملوں کاتبادلہ ہوا۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام انصاف کےلیے ہماری طرف دیکھتےہیں اور غصے میں کبھی بھی صحیح فیصلہ نہیں ہوتا،جب کہ ہمارا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں بلکہ دوسروں کی اصلاح کرنا ہے۔

ود ہولڈنگ ٹیکس کا تنازع، ملک بھرمیں فلور ملز غیر معینہ مدت کےلیے بند

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہمسب نےاپنا کردار ادا کرکے چلےجانا ہے، انہوں نے زور دیا کہ نوجوان وکلاء کوکیس کی تیاری کےعلاوہ اچھےآداب کےساتھ عدالت میں پیش ہونا چاہیے،نوجوانوں نے اِن سیٹوں پر بیٹھنا ہے،وکلاء ٹائی اور بال اِدھر اُدھر ہوتے ہوئے عدالت میں پیش ہو جاتے ہیں،شروع کےدنوں میں اس بات پر غصہ کیا،اب چھوڑ دیا۔

Back to top button