سنی اتحاد کونسل کے 39ایم این ایز پی ٹی آئی کے ارکان قرار
عدالتی فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل کے 39ایم این ایز پی ٹی آئی کے ارکان قرار دے دیئے گئے۔
عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے 39 ارکان امجد علی خان ، سلیم رحمان، سہیل سلطان ،بشیر خان جنید اکبر ، اسد قیصر ، شہرام ترکئی،انور تاج، فضل محمد خان ارباب عامر ایوب ، شاندانہ گلزار،اسامہ میلہ ،شفقت اعوان، علی افضل ساہی تحریک انصاف کے ارکان قرار دیئے گئے۔
خرم شہزاد ورک ، لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز،عامر ڈوگر ،زین قریشی ، رانا فراز نون، صابر قریشی،اویس حیدر جھکڑ، زرتاج گل تحریک انصاف کے ایم این ایز قرار دیئے گئے۔
فیصلے کے مطابق علی محمد خان، شہریار آفریدی ،انیقہ مہدی،احسان اللہ ورک ، بلال اعجاز ، عمیر خان نیازی ، ثناء اللہ خان مستی خیل بھی آزاد ارکان قرار دیئے گئے ہیں۔