پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگرکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ،جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور شبیر احمد نےمشترکہ طور پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی ہے۔

پوٹھوہار ریجن میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی

جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنےمیں ناکام رہے ہیں،شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان نے پی ٹی آئی کےمینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی،ان کےاقدامات سے 12 کروڑ سے زائدووٹرز متاثر ہوئے۔

دائر شکایت کےمطابق سپریم جوڈیشل کونسل سےچیف الیکشن کمشنر اور ارکان پرعائد الزامات کی انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔

Back to top button