عوام کی ترقی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہےکہ نام نہاد منصف نےسازش کرکے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کوتباہ کرنےکی کوشش کی جب کہ عوام کی ترقی کےمعاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

ایک منصوبے کے تحت مایوسی اور انتشار کا زہر پھیلایا جارہا ہے، سعد رفیق

 

اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نےکہا کہ آج ہم سب کو اللہ کےحضور سجدہ شکر بجا لاناچاہیے،اسلام آباد میں آج جناح میڈیکل سینیٹر کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔وزیر اعظم نےکہا کہ جناح میڈیکل سینٹرکی سہولیات سےدیگرعلاقوں کےلوگ بھی مستفیدہوں گے،یہ منصوبہ صرف اسلام آباد اور راولپنڈی کےلیے نہیں ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ جناح میڈیکل سینٹر میں نرسنگ اسکول اور لیبارٹریز بنیں گی،غریب کا علاج 100 فیصد ہوگا،غریب کا حق ہے کہ صحت اورتعلیم کی سہولت ان کی دہلیز پردی جائیں۔انہوں نےکہاکہ پی کے ایل آئی کے بورڈ کو کس طرح تباہ کیا گیا،نام نہاد منصف نے سازش کر کے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی، سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، پی کے ایل آئی میں ہزاروں مفت آپریشن ہوچکے،کورونا کےدنوں میں یہ پی کے ایل آئی مرکز صحت بن گیاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی جدید ترین سہولیتیں اس اسپتال میں ہوں گی،عوام کی ترقی کےمعاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے۔وزیر اعظم نےکہاکہ ملک میں بجلی کابحران تھا تو جذبات میں کہا گیا کہ 6ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا،میرا بہت مذاق اڑیا گیا، میں نے اللہ سےدعا کہ تو ہی عزت رکھنے والا ہےتو پھر آپ نےدیکھا ملک بھرمیں جاری 20، 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی

Back to top button