سری لنکا کاپاکستان کو آنکھوں کے کورنیہ کے 5 عطیات تحفتا پیش

سری لنکا کی جانب سے پاکستانی مریضوں کے لیے آنکھوں کے کورنیہ کے 5 عطیات تحفتا پیش کیاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق آنکھوں کے کورنیہ کے 5 عطیات سری لنکا کی سیکریٹری خارجہ، آرونی وجیورد نے  نے سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کو تجفتا پیش کیے۔آنکھوں کے کورنیہ کے یہ عطیات پاکستانی مریضوں کے لیے پیش کیے گیے۔پاکستان سری لنکا سے آنکھوں کے کورنیہ وصول کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔پاکستان کو گزشتہ برسوں کے دوران 35,000 آنکھوں کے کورنیہ ملے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یہ سری لنکا کے کل کورنیہ کے عطیات کا تقریباً 40 فیصد ہے۔سخاوت کی اس روایت نے ان گنت زندگیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔وصول کنندگان کی بینائی اور امید بحال کی ہے۔

Back to top button