جعلی ویزوں پر عمرہ ادائیگی کیلئےجانیوالے6مسافرگرفتار
ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی، جعلی ویزوں پر عمرہ ادائیگی کیلئےجانیوالے6مسافرگرفتارکرلئے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔شک کی بنیاد پر ملزمان کے سامان اور موبائل فونز کی تلاشی لی گئی۔ملزمان کے قبضے سے یورپ کی جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔گرفتار ملزمان میں رضوان علی، مظہر عباس، عثمان علی، تنویر خالد، تصور عظیم اور یاسر اقبال شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق گجرانوالہ، گجرات اور کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکوعہ ویزوں کی بنیاد پر سعودی عرب سے یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔ملزمان نے مختلف ایجنٹوں سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے۔
پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، محسن نقوی
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔