عوام کو حقوق کی فراہمی تک ملک ترقی نہیں کر سکتا،شاہد خاقان

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ عوام کو حقوق کی فراہمی تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کراچی میں ہر طبقہ ہائے فکر تعلق رکھنے والے لوگ آئے۔ہم نے اسلام آباد میں پارٹی کا اعلان کیا تھا۔جماعتیں منشور بناتی ہیں اور بھول جاتی ہیں

ہم وژن ڈاکومنٹ بنایا ہے۔اس مسائل اور حل دئیے گئے ہیں۔آج ہر پاکستانی پریشان ہے۔جہاں بھی جائیں لوگ سوال کرتے ہیں۔ملک کا کیا بنے گا ہمارا کیا بنے گا۔اگر حکومت چلانی ہے تو عوام کو پہلے رکھنا ہوگا۔حکومتیں عوام کے لیے ہوتی ہیں۔ہم نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

شاہد خاقان نے کہا کہ عوام کو بجلی ، پانی دینا ہوگا۔صحت اور تعلیم دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سب کا محور آئین کے اندر موجود ہے۔جو ملک آئین توڑتے ہیں وہ نہیں چل سکتے ہیں۔ہم نے ملک میں ہر نظام کو آزما لیا ہے۔ہمارا وہ آئین ہے جس میں حکومت کے ہر اہلکار کا حلف موجود ہے۔اس ملک کا سیاستدان ، بیوروکریٹ ، جج اور فوجی حلف توڑتا ہے۔77سال سے اسی خرابی کو آگے بڑھ رہے ہیں۔موجودہ لوگ ریفارمز کی طرف نہیں جاتے ہیں۔بجٹ میں کوئی ریفارمز نہیں بنایا۔کسی نے اسکول سے بر بچوں کا بجٹ میں ذکر نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے تمام انڈسٹری 30 ارب کی ایکسپورٹ دیتے ہیں۔ہیومین ریسورس ہر سال 60 ارب دیتا ہے۔ہم ایک شخص کی کوشش سے سونے کا تمغہ جیتا۔حکومت نے اس کے لیے کچھ کیا۔جب کو ملک سے جا رہا تھا وفاقی وزراء ساتھ نہیں تھے۔ہم نے اس شخص کے لیے کیا کیا۔ہم جب تک آئین کے راستے پر نہیں چلیں گے کچھ نہیں ہوگا۔ایک خاندان کے چوائس یہ ہو کہ وہ بجلی ک بل دے یا بچوں کی فیس یا کھانے کھائے۔یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔یہ حکومت کی ناکامی ہے۔اس ملک کے ججوں نے کیا اس سے متعلق سوچا۔جب تک جج درست فیصلے نہیں کریں گے۔

پنجاب اسمبلی :اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادپیش

شاہد خاقان نے کہا کہ  آج عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے۔آئی پی پیز مسئلہ کا حل ہے۔اصل مسئلہ معیشت کی کمزوری ہے۔

Back to top button