حماس نے 13اسرائیلیوں اور 7غیرملکیوں کورہاکردیا

رکاوٹ دور ہوگئی، حماس کی جانب سے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا۔رہائی پانے والے افراد کو ہلال احمر کی مدد سے مصر روانہ کردیا گیا۔ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق رکاوٹ کا خاتمہ قطر اور مصرکی کوششوں سےممکن ہوا۔حماس کی جانب سے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلےاسرائیل نے جنگ بندی ڈیل کے تحت 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔

قطری ترجمان کےمطابق رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں 33 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے ثالث قطر کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں قطر اور مصر کے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے دور ہو ئی ہیں جبکہ حماس نے بھی رکاوٹیں دور ہو جانے سے متعلق تصدیق کر دی۔

Related Articles

Back to top button